انسداددہشتگردی عدالت میں راﺅانوار کی پیشی، راستے میں بکتربند گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا

انسداددہشتگردی عدالت میں راﺅانوار کی پیشی، راستے میں بکتربند گاڑی کا ٹائر ...
انسداددہشتگردی عدالت میں راﺅانوار کی پیشی، راستے میں بکتربند گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نقیب اللہ محسود قتل کیس میں پکڑے گئے ملزم اور سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پہنچادیاگیا جبکہ ملیر کینٹ تھانے سے عدالت منتقلی کے دوران ان کے قافلے میں موجود بکتر بندکا ٹائر پھٹ گیاجس کی وجہ سے پیداہونیوالی زوردار آوازسن کر ساتھ موجود سیکیورٹی اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی تاہم جلد ہی اصل مسئلے کا علم ہونے پر سکھ کا سانس لیا اور ٹائر بدل کر دوبارہ روانہ ہوگئے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر کو بکتر بند گاڑی میں ملیر کینٹ سے شاہراہ فیصل کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کیاجارہاتھا، دن کے وقت شاہراہ فیصل پر رش نسبتاً کم ہوتاہے اور راﺅانوار کے قافلے میں بیس سے پچیس گاڑیاں موجود ہیں جن میں کمانڈوز کے علاوہ حساس اداروں کے اہلکار اور دو سینئر افسران بھی شامل تھے۔
ذرائع نے بتایاکہ بیس سے پچیس منٹ کا راستہ تھا لیکن راستے میں گاڑی کا ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے کچھ تاخیر ہوئی جبکہ ٹائر پھٹنے سے پیداہونیوالی دھماکہ دار آواز سے ساتھ موجود اہلکاروں میں بے چینی پھیل گئی تھی ۔