سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام ابوظہبی میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام ابوظہبی میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد
سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام ابوظہبی میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی نے پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے ابوظہبی میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں، متحدہ عرب امارات کے حکام، ممتاز کاروباری شخصیات اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ شیخ نہیان مبارک النہیان، کابینہ کے رکن اور رواداری کے وزیر نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔


اس موقع پر جمی انجینئر کے فن پاروں کی تصویری نمائش، استاد رئیس کی وائلن پرفارمنس، اور مسز ہانیہ رئیس ترمذی کی "پاکستان" کے عنوان سے نظم کی پیش کی- 
سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اپنے خطاب میں پاکستان کے قومی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی کیونکہ اس دن  برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی بنیاد رکھی گئی۔ یہ دن 1947 میں پاکستان کے قیام اور بعد میں قوم کی تعمیر اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے طویل اور مشکل جدوجہد کا بھی نشان ہے۔


سفیرفیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آج کا پاکستان سائنس اور ٹیکنالوجی، آرٹ، طب اور انسان دوستی کے میدان میں بہت سی کامیابیوں کی داستانوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ پاکستان تمام بیرونی اور اندرونی خطرات سے ناقابل تسخیر دفاع تیار کرنے میں بھی کامیاب رہا ہے۔ آج کا پاکستان مضبوط، پراعتماد، معتدل اور تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔


سفیر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان نے زبردست مواقع پیش کیے ہیں۔ مثال کے طور پر، کاروبار کرنے میں آسانی 39 درجے بہتر ہوئی ہے۔  پاکستان عالمی جدت طرازی میں وسطی اور جنوبی ایشیا کے خطے کی قیادت کر رہا ہے۔ پاکستان کے سماجی تحفظ کے اقدامات کو دنیا بھر میں  سراہا گیا ہے۔
سفیرفیصل نیاز ترمذی نے پاکستان کے دوستوں کے تعاون اور اس کی سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت داری کے ساتھ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور اس کے جیو اکنامک محل وقوع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔