بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق

بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق
بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والے چاروں مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔

لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے، مزدور ٹیوب ویل پر کام کر رہے تھے۔لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بی ایل اے کے دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پنجاب اور سندھ جانیوالی جعفر ایکسپریس پر بھی حملہ کیا تھا، جس میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔