کوئٹہ میں موبائل فون سروس بحال ، انٹرنیٹ سروس بدستور معطل

کوئٹہ میں موبائل فون سروس بحال ، انٹرنیٹ سروس بدستور معطل
کوئٹہ میں موبائل فون سروس بحال ، انٹرنیٹ سروس بدستور معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ روز سے بند موبائل فون سروس بحال کر دی گئی جبکہ انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے۔

کوئٹہ میں گزشتہ روز سے بند موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 3 روز سے موبائل انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے۔حکام کے مطابق موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر بند کی گئی تھی۔دوسری جانب موبائل فون سروسز کی معطلی سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔