رمضان کے آخری عشرے کے لیے مکہ مکرمہ کے تمام ہوٹل بْک ہوگئے

رمضان کے آخری عشرے کے لیے مکہ مکرمہ کے تمام ہوٹل بْک ہوگئے
رمضان کے آخری عشرے کے لیے مکہ مکرمہ کے تمام ہوٹل بْک ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے ارد گرد کے وسطی علاقے میں واقع تمام ہوٹل رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لیے ابھی سے بْک ہوگئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہوٹل کی صنعت سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے اس علاقے میں واقع ہوٹلوں کے 162000 سے زیادہ کمرے ہیں، ان میں سے 155000 کمرے رقم کی پیشگی ادائی پر بْک ہوچکے ہیں ۔ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران میں ایک کمرے کا کرایہ 1950 سعودی ریال سے 2500 سعودی ریال تک ہے اور اس میں افطار کا کھانا بھی شامل ہے۔آخری عشرے کے لیے 2کمروں کے نرخ میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے اور یہ 28 ہزار سعودی ریال تک پہنچ گیا ہے۔اس میں بھی افطار کا کھانا شامل ہے۔
ایک ہوٹل کے مارکیٹنگ کے عملہ کے رکن عبداللہ الزہرانی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ہوٹل کے 98 فی صد کمروں میں زائرینِ عمرہ ٹھہرے ہوئے ہیں۔گذشتہ سال رمضان المبارک میں ان ہی ایام میں 90 فی صد کے لگ بھگ کمروں میں لوگ قیام پذیر تھے۔واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں 947 فرنشڈ اپارٹمنٹس اور ہوٹل ہیں اور ان کے کل 162493 کمرے ہیں جہاں زائرین و عازمین حج اور عمرہ مناسک کی ادائی کے دوران میں قیام کرتے ہیں ۔

مزید :

عرب دنیا -