برطانیہ میں عیدالفطر منانے کے حوالے سے ہدایات جاری

برطانیہ میں عیدالفطر منانے کے حوالے سے ہدایات جاری
برطانیہ میں عیدالفطر منانے کے حوالے سے ہدایات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی حکومت نے عیدالفطر کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ حکومت نے مسلم کمیونٹی کو گزارش کی ہے کہ وہ عید کی نماز گھروں پر اداکریں۔ 

انگلینڈ ، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئر لینڈ میں عید الفطر کے حوالے سے الگ الگ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مانچسٹر ایوننگ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تمام ہدایات ملک بھر میں موجود مسلم کونسلز کی مشاورت سے تیار کی گئٰی ہیں۔

گزشتہ برس عید نماز کا سب سے بڑااجتماع فلافیلڈ میں ہوا تھا جس میں چھ ہزار افراد شریک ہوئے تھے تاہم اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے  اس اجتماع کاانعقاد ممکن نہیں ہے۔ مسلم کونسلز نے کمیونٹی سے کہا ہےکہ وہ صورتحال کے پیش نظر گھروں میں نماز اداکریں۔ اس بار فیسٹول پر اپنے عزیزو اقارب سے ملنے کے بجائے ورچوئل عید منائیں۔

انگلینڈ میں مقیم وہ مسلم جو خودساختہ تنہائی میں ہیں اور اس مرض میں مبتلا نہیں ہیں انہیں لاک ڈاون میں نرمی کی مناسبت سے گھر سے باہر جانے اور دوستوں سے ملنے کی اجازت ہے تاہم ویلز، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے مسلمانوں کو گھروں پر رہنا پڑے گااور ان رشتہ داروں سے نہیں مل سکیں گے جو ان کے ساتھ نہیں رہتے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے وزیرِِ صحت میٹ ہینکوک نے رمضان کے دوران مسلمان برادری کی سماجی فاصلے کے حوالے سے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ عید کو بھی ایسا ہی کریں۔

انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر کرس وہٹی نے بھی کہا کہ حالیہ پابندیوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ’سبھی مذاہب‘ کو ’خوشیوں کی تقاریب کو بدلنا‘ ہو گا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ 

برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق ’ٹریک اینڈ ٹریس‘ کے نظام پر کام ہو رہا ہےاور وہ یکم جون سے کام شروع کر دے گا۔

انھوں نے بتایا کہ اس نظام کی ایپ کو آئل اور وائٹ میں آزمایا گیا ہے۔

پروفیسر جان نیوٹن نے بتایا کہ اس نظام کے تحت جس شخص میں کورونا کی تصدیق ہو گی اسے خود ساختہ تنہائی اختیار کرنے کا کہا جائے گا اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے لیے ٹیسٹ کے نتائج جتنی جلدی حاصل ہوں گے اتنا ہی بہتر ہو گا۔