حکومت او ر اپوزیشن کو مل جل کر کام کرنا ہوگا، حامد

  حکومت او ر اپوزیشن کو مل جل کر کام کرنا ہوگا، حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر) کامیڈین حامد رنگیلانے کہا ہے کہ مہنگائی سے بچنے کے لئے حکومت اور اپوزیشن کو مل کرچلنا ہوگا۔ یہ وقت ایک دوسرے کی مخالفت کرنے کا نہیں ہے ۔حامد رنگیلا نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ٹیکس کی ادائیگی ناگزیر ہے اور عوام ٹیکس قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کرے۔ ہم اپنے ملک پر تنقید تو کرتے ہیں لیکن یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ملک صرف ٹیکس سے ہی ترقی کرسکتا ہے۔فلم انڈسٹری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔ نئے لوگ بہترین کام کررہے ہیں جبکہ پرانے لوگ ماضی سے ہی باہر نہیں نکل رہے۔انہیں چاہئے کہ نئے لوگوں سے مل کراستفادہ کریں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سینما گھروں کی مہنگی ٹکٹ نے عام لوگوں سے تفریح چھین لی ہے۔ پہلے سو دو سوروپے کی ٹکٹ ہوتی تھی اور اب سات آٹھ سو روپے کی جس کے ساتھ کھانا پینا بھی،جو کسی بھی عام شہری کے لئے ممکن نہیں ہے۔۔اس سلسلے میں ریلیف ضروری ہے۔ حامد رنگیلانے مزید کہا کہ میں سوشل ورک فیشن سمجھ کر نہیں بلکہ مذہبی اور معاشرتی ذمہ داری سمجھ کر کرتا ہوں کیونکہ اللہ اور اس کے رسول نے بھی دوسروں کا خیال رکھنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کہا ہے۔

میرے خیال میں پاکستانی بچوں کے روشن مستقبل کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی خوراک بہت ضروری ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے اور سوشل میڈیا پر ہر چیز کو برا بھلا کہنے کی بجائے لوگوں کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید :

کلچر -