چارسدہ ،اے اے سی کا مختلف بازاروں کا دورہ

  چارسدہ ،اے اے سی کا مختلف بازاروں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ) چارسدہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو سرکاری نرخ پرا شیاءخوردنوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف بازاروں کا دورہ کرکے مختلف اشیاءکے معیار اور نرخ کا معائنہ کیا ۔ دورے کے موقع پر مختلف پیٹر ول پمپس کے گیج کا بھی معائنہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاءخوردنوش فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف بازاروںمیں اشیاءخوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے بازاروں کے معائنہ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالمقصد خان نے گزشتہ روز اتمانزئی ، رجڑ اور عمر زئی سمیت مختلف بازاروںکا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوںنے مختلف اشیاءخوردنوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف پیڑول پمپس میں بھی جاکر نہ صرف ان کے گیج کا معائنہ کیا بلکہ ان کے نرخ کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالقصد خان کا کہنا تھا کہ کسی کوبھی سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت وصول نہیں کرنے دیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ ایسے اقدامات کی سختی سے روک تھام کرے گی کس سے عوام کو اشیاءخوردنوش کی خریداری میں مشکل کا سامنا کرنا پڑے ۔