نعیم الحق علیل،شاہ محمود قریشی، فروغ نسیم اورملائیکہ بخاری نے عیادت کی

      نعیم الحق علیل،شاہ محمود قریشی، فروغ نسیم اورملائیکہ بخاری نے عیادت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق علیل ہو گئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں انکی قیادت کی، وزیر خارجہ نے معاون خصوصی نعیم الحق کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نعیم الحق پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں پارٹی کیلئے انکی گران قدر خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، نعیم الحق کا شمار پارٹی کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے، دعا ہے وہ جلد صحتیاب ہو کر پھر سے اپنی ذمہ دارایاں سنبھالیں، واضح رہے کہ نعیم الحق دل کے عارضے کے سبب گزشتہ روز سے اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور پارلیمانی سیکرٹری لاء محترمہ ملیکہ بخاری نے اسلام کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی عیادت کی۔دونوں شخصیات نے نعیم الحق سے ان کی خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی اس وقت کینسر کیعارضہ کے سبب علیل ہیں اور مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

نعیم الحق

مزید :

صفحہ آخر -