کابل پر دہشتگرد وں کا راکٹ حملہ،  8افرا د ہلاک، درجنوں زخمی، طالبان کی تردید

  کابل پر دہشتگرد وں کا راکٹ حملہ،  8افرا د ہلاک، درجنوں زخمی، طالبان کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 23 راکٹ حملوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح دارالحکومت میں 2 آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد شہر پر دو سمتوں سے راکٹوں کی بار ش کردی گئی۔افغان وزارت داخلہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں 23 راکٹ حملوں کی تصدیق کی جس میں مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں پر بھی راکٹ فائر کیے گئے جبکہ ایک راکٹ کابل میں موجود ایرانی سفارتخانے کے کمپاؤنڈ میں بھی گرا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ راکٹ حملوں کے نتیجے میں اب تک 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں شاہراہِ نیو ایریا کے ایمرجنسی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق ہسپتال ذرائع نے راکٹ حملوں میں 30 سے زائد افرا د کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے راکٹ حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
کابل راکٹ حملہ

مزید :

صفحہ آخر -