ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس بھی مشکل میں ہیں وہ شاید آپ کی اپنی غلطی کا نتیجہ ہے، اس لئے اس کو دور کرنے کی کوشش کریں اور آج کل آپ کو اکیلے پن کا بھی احساس ہوتا ہوگا صدقہ دیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی اور پراپرٹی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے آ سکتی ہے۔ آپ جس بھی الجھن میں مبتلا تھے۔ ان شاءاللہ اس کا بھی کوئی حل مل سکتا ہے۔ آج عقل سے کام لینا ضروری ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ عرصہ دراز سے اپنے کاموں میں رکاوٹ محسوس کر رہے ہیں وہ ان شاءاللہ اب کچھ بہتری میں آ جانے کی امید رکھیں۔ بہر حال کو اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔ اس کے لےءاستخارہ کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن بھی مسائل کا سامنا تھا ابھی وہ جاری رہ سکتے ہیں صبر سے کام لینا ہوگا نا معلوم سی کوئی بندش محسوس ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو مشکل ہے۔ بندش توریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کیوں دوسروں کی وجہ سے پریشان ہو رہے ہیں اس وقت آپ کو صرف اپنے معاملات کو دیکھنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ محنت اور لگن سے کام کریں یہ موبائل چھوڑ دیں اب۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے لئے آج کا دن قدرے بہتر ہے۔ آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ اب کچھ اچھا ہی ہونے والا ہے۔ اس لئے اس کی مناسب پلاننگ کر لیں تو بہتر ہے اور وہ بھی اکیلے کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ خود کو کسی بھی مشکل میں نہ لائیں، اپنے سارے کام کو سپرد اللہ کریں وہ جو راستے آپ کے سامنے لائے گا وہ زیادہ بہتر ہیں۔ آج تو رسک لینے سے گریز ہی کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کچھ بدنظری جیسی صورت حال کی کیفیت لگتی ہے بہر حال صدقہ دیں اور کوشش کریں کہ نماز کی پابندی ہو ہر نماز کے بعد صورة فلک اور الناس ضرور پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
لالچی قسم کے لوگ آجکل قریب آنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔ اس کا اندازہ آپ کو بھی ہے۔ پھر اپنا خیال رکھیں تاکہ نقصان نہ ہو۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب صورتحال قدرے کشیدہ لگتی ہے۔ آپ جس بھی پریشانی میں ہیں وہ میرے اللہ نے ہی دور کرنی ہے تو پھر کیوں دوسروں سے مدد مانگ رہے ہیں۔ اللہ پاک ہیں نا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
حالات کس کروٹ بیٹھیں گے ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔ اس لئے جو کام کر رہے ہیں وہی کریں اور کسی بھی دوسرے کام سے دور رہیں اور جذباتی پن میں تو کوئی فیصلہ نہ کریں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج اہم دن ہے آپ کل تک جس بات کو لے کر سخت پریشان تھے۔ ان شاءاللہ اس کا کوئی راستہ ضرورت نکل آئے گا اور آج روز گار کے حوالے سے بھی اچھی خبر ہے۔