بلوچستان میں 3400 سے زائدگھوسٹ ملازمین نکلنے کا انکشاف

بلوچستان میں 3400 سے زائدگھوسٹ ملازمین نکلنے کا انکشاف
بلوچستان میں 3400 سے زائدگھوسٹ ملازمین نکلنے کا انکشاف
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں 3400 سے زائد ملازمین کے گھوسٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق محکمہ خزانہ کے حکام کا کہناہے کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی چھان بین کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کے تحت صوبے کے 2 لاکھ 47 ہزار میں سے 3416 ملازمین گھوسٹ  نکلے ہیں جب کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق محکمہ خزانہ کو نہیں ہوسکی ہے۔

محکمہ خزانہ کے حکام کا بتانا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کیلئے جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے جس کے بعد 31 اکتوبر تک تمام سرکاری محکموں کے متعلقہ انچارج افسران سے ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں طلب کیں جن میں سے 3416 ملازمین کی تصدیق محکمہ خزانہ کو نہیں ہوسکی۔

حکام کے مطابق غیر تصدیق شدہ ملازمین گھوسٹ تصور کیے جائیں گے جس کے بعد ماہ اکتوبر کی تنخواہیں صرف مصدقہ فہرست کے تحت ملازمین کو جاری کی گئیں اور ان ہی  ملازمین نے ماہ اکتوبر کی تنخواہ کیلئے اپنے افسران سے رابطہ کیا۔