بشریٰ بی بی کے بیان پر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ردعمل

بشریٰ بی بی کے بیان پر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ردعمل
 بشریٰ بی بی کے بیان پر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

"جیو نیوز" سے گفتگو میں سابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا غیر ذمہ دارانہ بیان سراسر بے بنیاد ہے۔

قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے بے بنیاد الزامات لگا کر قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ہے، ہر دور میں پاکستان کی بھر پور مدد کی، سعودی عرب نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کا بھی بہت خیال رکھا اور مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -