مغربی معاشرے کا افسوسناک پہلو، شادی کے موقع پر دلہن نے اپنے باپ کو ’معصومیت‘ کا ثبوت پیش کر دیا

مغربی معاشرے کا افسوسناک پہلو، شادی کے موقع پر دلہن نے اپنے باپ کو ...
مغربی معاشرے کا افسوسناک پہلو، شادی کے موقع پر دلہن نے اپنے باپ کو ’معصومیت‘ کا ثبوت پیش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں اب بھی ایسے ملک ہیں جہاں بعض قبیلوں میں لڑکی کو شادی کے لیے خود کو کنوارا ثابت کرنا پڑتا ہے، بصورت دیگر وہ عمر بھر ماں باپ کے گھر میں ہی بیٹھی رہتی ہے۔ یہ روایت زیادہ تر افریقی ممالک میں بسنے والے بعض قبائل میں پائی جاتی ہے،لیکن گزشتہ دنوں امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک دلہن نے عین شادی کے دن اپنا ٹیسٹ کروایا اور سرٹیفکیٹ اپنے والد کو پیش کر دیا۔
امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں ایک لڑکی کے اس اقدام کا یہ مطلب نہیں کہ وہاں بھی کوئی ایسی رسم موجود ہے بلکہ بریلین بومین نامی یہ لڑکی ایک معروف عیسائی پادری کی بیٹی ہے اور اس نے اپنے باپ کو یہ یقین دلانے کے لیے ایسا کیا کہ اس نے ان کی مذہبی تعلیمات پر پورا عمل کیا ہے اور خود کو شادی تک برائی سے بچا کر رکھا ہے۔
بومین کی شادی کی تقریب میں اس وقت 3500سے زائد افراد موجود تھے جن کے درمیان اس نے اپنے والد کو ڈاکٹر سے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ دیا۔ بومین نے اپنے انسٹا گرام پر اپنے والد کو سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے لی گئی اپنی تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”اگر کوئی خود کو برائی سے بچانے کا فیصلہ کر لے اور شادی کا انتظار کرے تو یہ کوئی مشکل کام نہیں، آﺅ ہم اپنے خالق کو راضی کریں۔“

مزید پڑھیں: عین موقع پر دولہے والوں نے شادی سے انکار کر دیا، لڑکی والوں نے تقریب منسوخ کرنے کی بجائے ایسا کام کر ڈالا کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے
واضح رہے کہ بومین ہی نہیں اس کے دولہا نے بھی خود کو اس برائی سے بچا کر رکھا تھا، وہ دونوںکافی عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے تھے لیکن دونوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ شادی تک انتظار کریں گے۔ تین ہفتے قبل بومین نے اپنی شادی کے دعوتی کارڈ کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی اور سوشل نیٹ ورک پر موجود اپنے فالوورز کو شادی میں شرکت کی دعوت عام دی تھی۔اس نے لکھا تھا کہ ”آپ نے زندگی میں کتنی بار دو کنواروں کو شادی کرتے دیکھا ہے؟جو دیکھنا چاہتا ہے وہ میری شادی میں شریک ہو سکتا ہے۔“

مزید جانئے: سعودی دولہا نے شادی کیلئے عجیب وغریب شرط رکھ دی ، دلہن نے قبول کرلی

مزید :

ڈیلی بائیٹس -