سپیریئر گروپ آف کالجزمقابلہ قرآت و نعت خوانی

سپیریئر گروپ آف کالجزمقابلہ قرآت و نعت خوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سپیریئر گروپ آف کالجز میں طلباء و طالبات کی تعلیمی کارکردگی پر توجہ کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کا بھی باقاعدگی سے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ۔سپیریئر کالج میں دینی تربیت کو "ایموشنل انٹیلی جنس" کا اہم حصہ بنایا گیا ہے جو نوجوانوں کی نہ صرف ایجوکیشنل بلکہ زندگی کے تمام مراحل میں کامیابی کی اساس ہے ۔اسی مقصد کے تحت گزشتہ روز سپیرئیر کالج مین کیمپس کے زیرِ اہتمام قرآت و نعت خوانی منعقد کرایا گیا ۔مرغوب احمد ہمدانی مہمانِ خصوصی تھے ۔ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ سے قاری ساجد محمود نے اور پروفیسر قاری عطاء المنان نے مقابلہ قرآت جبکہ مدرسہ دارُالحسنات سے قاری عبداالرحیم نے مقابلہ نعت خوانی کے جج کے فرائض سرانجام دیے ۔ مہمانانِ گرامی میں ڈائریکٹر آپریشنز سپیرئیر گروپ آف کالجز چوہدری عبدالخالق ، حافظ نوا ز ،پرنسپل سپیرئیر کالج آف اکاؤنٹینسی اور پرنسپل سپیرئیر کالج سائنس کیمپس عمران خالد اور عامر خان شریک محفل تھے ۔


اساتذہ کرام اور طلباء کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی اور ایمان افروز محفل سے سرفراز ہوئے ۔ مقابلہ نعت و قرآت میں اول پوزیشن سپیریئر کالج آف کامرس نے ، دوئم پوزیشن سپیریئر کالج مین کیمپس جبکہ تیسری پوزیشن سپیرئیر آف لاء نے حاصل کی۔