ایف بی آر کے 8جعلی ملازمین پر ریلوے کی 13لاکھ روپے خوردبرد کیس کی سماعت

ایف بی آر کے 8جعلی ملازمین پر ریلوے کی 13لاکھ روپے خوردبرد کیس کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)بینکنگ جرائم کورٹ نے ایف بی آر کے 8جعلی ملازمین پر ریلوے کی 13لاکھ روپے کی رقم خوردبرد کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے کوآئندہ سماعت پر گواہان پیش کرنے کا حکم دیاہے۔بینکنگ جرائم کورٹ پنجاب کی عدالت میں ایف آئی اے نے ایف بی آر کے 8جعلی ملازم سید امیتاز، عارف علی ،ارشاد احمد ،محمد جمیل ،عتیق الرحمن ،محمد بلال وسیم اور سدھیرکے خلاف چالان پیش کیا،ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے ایف بی آر کے ملازمین بن کرریلوے کی لاکھوں روپے کی رقم خوردبرد کی ،یہ رقم ریلوے سے ملنے والے چیکوں میں ردوبدل کرکے خوردبرد کی گئی تھی،خزانے میں ٹیکس کی رقم کم ہونے پر ایف بی آر کی طرف سے انکوائری کرائی گئی تھی ۔

تو معلوم ہوا کہ چند افراد نے ایف بی آر کے ملازم بن کر ریلوے سے چیک لئے اور بعد میں رقم کو خوردبرد کرکے دیگر اکاونٹس میں منتقل کرا دیئے۔اطلاع پر ایف آئی اے نے تفتیش کی اور 8افراد کو تلاش کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔