وہ خاتون جس نے جنک فوڈکھاکھاکر50کلو وزن کم کرلیا،مگر کیسے؟ایسا طریقہ بتادیا کہ آپ بھی آزمانے پرمجبور ہوجائیں گے

وہ خاتون جس نے جنک فوڈکھاکھاکر50کلو وزن کم کرلیا،مگر کیسے؟ایسا طریقہ بتادیا ...
وہ خاتون جس نے جنک فوڈکھاکھاکر50کلو وزن کم کرلیا،مگر کیسے؟ایسا طریقہ بتادیا کہ آپ بھی آزمانے پرمجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبیرا(نیوزڈیسک) آپ نے کھانا چھوڑ کر وزن کم کرنے کے کئی واقعات سن رکھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو اس خاتون کے بارے میں بتائیں گے جو نہ صرف جنک فوڈ بھی کھاتی رہی اور ساتھ ہی اس نے 50کلوگرام وزن بھی کم کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 32سالہ ناٹالی ڈین کا وزن 119کلوگرام ہوچکا تھااور اپنی 30ویں سالگرہ پر پہننے کے لئے جب اس نے شاپنگ سینٹر میں اپنے لئے ایک لباس پسند کیا تو اس کا سائز ہی موجود نہ تھا۔اس کی سالگرہ کے لئے کافی عمدہ انتظامات کئے گئے تھے اور وہ اپنی والدہ کے ساتھ شاپنگ سینٹر گئی۔”مجھے ایک لباس پسند آیا جو میں نے خریدنے کا کہاتو سیلز مین نے مجھے بتایا کہ اگر میں یہ پہنوں گی تو یہ لباس پھٹ جائے گا۔“

اس پاکستانی نوجوان نے 54 کلووزن کم کرلیا اور پھر ایسا کام شروع کردیا کہ پاکستانیوں کیلئے پتلا ہونا انتہائی آسان بنادیا، آپ بھی جانئے اور فائدہ اُٹھائیں
ڈین نے ماضی میں بھی وزن کم کرنے کے لئے کئی طرح کے طریقے آزمارکھے تھے لیکن اس خاطر خواہ نتائج نہیں ملے بلکہ اس کا وزن بڑھتا ہی گیا۔پھر اس نے ایک نیا طریقہ آزمانے کا سوچا جس میں اس نے بھوکا نہیں رہنا تھا بلکہ وہ ہر چیز کھانے لگی تھی۔”ماضی میں بھی جب میں کسی چیز سے دور رہنے کی کوشش کرتی تھی تو میری طلب میں مزید اضافہ ہوتا تھا۔میں نے فیصلہ کیا کہ جب میرا دل چیز برگر کو کرے گا تو میں کوئی صحت مند کھانا کھاﺅں گی۔“اس کا کہنا ہے کہ جب اس کے ذہن میں جنک فوڈ کا خیال آتا تو وہ ورزش کرتی اور ساتھ ہی روزانہ کی بنیاد پر 30منٹ واک بھی کرتی اور یہ برگر دو دن بعد کھاتی۔اس عادت کی وجہ سے اس کا وزن تیزی سے کم ہونے لگا اور اس نے 34کلوگرام تک وزن کم کرلیا۔اس کے بعد اس نے جِم بھی جوائن کرلیااور اب اس کا وزن 73کلوگرام ہوچکا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے مستقل مزاجی اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے اور جب آپ ان باتوں پر عمل کرنے لگیں تو خود بخود کرشمہ ہوجاتا ہے۔”میری موجود صحت اور وزن اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اگر آپ لگن سے کسی کام کے پیچھے لگ جائیں تو یہ کام آسان ہوجاتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -