ٹیسٹ رینکنگ ، محمد عباس کیریئر بیسٹ تیسری پوزیشن حاصل کرلی

ٹیسٹ رینکنگ ، محمد عباس کیریئر بیسٹ تیسری پوزیشن حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کو دھول چٹانے والے محمد عباس نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہمحمد عباس نے صرف 10میچز میں زیادہ وکٹیں لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بھی بن گئے ہیں ۔نئی رینکنگ میں دیگر پاکستان کھلاڑیوں بلال آصف اور کپتان سرفراز احمد نے17،17 اوربابر اعظم کی 9 درجے ترقی ہوئی ہے،بیٹنگ رینکنگ میں ویرات کوہلی پہلے، اسٹیو اسمتھ دوسرے اور کین ولیمسن تیسرے نمبر پربراجمان ہیں۔باؤلنگ رینکنگ میں جیمز اینڈرسن پہلے اور کگیسو ربادا دوسرے نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے سے پاکستان کے پوائنٹس بڑھ کر95ہو گئے ہیں اور پاکستان کو سری لنکا سے چھٹی پوزیشن چھیننے کیلئے مزید 2پوائنٹس درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم سیریز ہارنے کے بعدتیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔اتوارکوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ پاکستان کے ابھرتے ہوئے مایہ ناز فاسٹ بالر محمد عباس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے رینکنگ میں 11درجے ترقی کرلی ہے۔محمد عباس نے صرف 10ٹیسٹ میچ میں 800پوائنٹس حاصل کرنے والے 10ویں پاکستانی بالر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے صرف 10میچز میں زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی 10میچز میں 800پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔پاکستان کی جانب سے فضل محمود نے 16ٹیسٹ میں عمران خان اور وسیم اکرم نے 37ٹیسٹ میچز میں، وقار یونس 12، مشتاق احمد 25، شعیب اختر 29جب کہ محمد آصف اور سعید اجمل نے 19، 19میچز میں 800پوائنٹس حاصل کیے تھے۔محمد عباس صرف 10 میچوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بالر ہیں۔نئی رینکنگ میں قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی ترقی کی ہے جن میں آف اسپنر بلال آصف شامل ہیں جو 17درجے ترقی کرکے 52ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بلے بازوں میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 17درجے ترقی کی ۔ انہوں نے ابوظہبی ٹیسٹ میں 94اور 81رنز کی اننگز کھیلیں تھیں۔ اوپنر فخر زمان 68ویں، بابر اعظم 76ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔عالمی درجہ بندی میں بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ جنوبی افریقہ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر ہے اور پاکستان 7ویں نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا پر فتح سے گرین شرٹس کو 7پوائنٹس حاصل ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب کینگروز کی تیسری سے پانچویں پوزیشن پر تنزلی ہوگئی ہے۔ رینکنگ میں چھٹا نمبر پاکستان کی دسترس میں آنے لگا ہے اور سری لنکا سے صرف 2پوائنٹس کا فرق باقی رہ گیا ہے۔بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور نمبر ون ہیں جب کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے اوپر اظہر علی ہیں جو 17ویں پوزیشن پر ہیں۔ بولرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن سرفہرست جب کہ محمد عباس تیسرے نمبر پر ہیں۔ آل رانڈرز میں بنگلہ دیش شکیب الحسن زمان 68ویں، بابر اعظم 76ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔عالمی درجہ بندی میں بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ جنوبی افریقہ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر ہے اور پاکستان 7ویں نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا پر فتح سے گرین شرٹس کو 7پوائنٹس حاصل ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب کینگروز کی تیسری سے پانچویں پوزیشن پر تنزلی ہوگئی ہے۔ رینکنگ میں چھٹا نمبر پاکستان کی دسترس میں آنے لگا ہے اور سری لنکا سے صرف 2پوائنٹس کا فرق باقی رہ گیا ہے۔بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور نمبر ون ہیں جب کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے اوپر اظہر علی ہیں جو 17ویں پوزیشن پر ہیں۔ بولرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن سرفہرست جب کہ محمد عباس تیسرے نمبر پر ہیں۔ آل رانڈرز میں بنگلہ دیش شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔