پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 12شرپسندمارے گئے

پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 12شرپسندمارے گئے
پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 12شرپسندمارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لوئر دیر(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 12 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا جبکہ جھڑپ میں دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب شدت پسندوں کی نقل و حرکت کی اطلاع سیکیورٹی فورسز کو ملی جس پر اہلکاروں نے پاک افغان سرحد کی کڑی نگرانی شروع کردی۔ اس دوران پندرہ سے بیس شدت پسندوں کا فورسز سے آمنا سامنا ہوگیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں بارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید :

دیر -اہم خبریں -