پشاور دھماکوں پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے :عمران خان

پشاور دھماکوں پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے :عمران خان
پشاور دھماکوں پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پشاور چرچ دھماکوں پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعہ کو سابق حکومتوں کی پالیسی کا نتیجہ قرار دیدیا۔ صوبائی حکومت نے مرنیوالوں کے ورثاءکیلئے پانچ، پانچ لاکھ روپے امداداور زخمیوں کو دو، دو لاکھ کا اعلان کیا ہے۔
دھماکے کے پانچ گھنٹے بعد عمران خان، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی وزراءلیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے واقعہ کو پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا حکومت ملک میں امن کیلئے وفاقی حکومت سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا واقعہ 9 سالہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ صوبائی حکومت مسیحی برادری کے ساتھ ہے۔ انہوں نے صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا۔ صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے پشاور دھماکے کو پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش قرار دیا۔ عمران خان اور دیگر رہنماو¿ں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں چرچ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔