بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس میں پاکستان اور قازقستان کے وفد کی ملاقات 

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس میں پاکستان اور قازقستان ...
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس میں پاکستان اور قازقستان کے وفد کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(اکرم باجوہ) پاکستان اور قازقستان کے وفود نے ویانا میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی 65 ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر دوطرفہ ملاقات کی۔ پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے چیئرمین محمد نعیم نے کی جبکہ قازقستان کی قیادت قازقستان کے نائب وزیر خارجہ مسٹر اکان رخمیتلین نے کی۔
 ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے آئی اے ای اے کے زیراہتمام صحت ، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں ممکنہ تعاون پر خیالات کا تبادلہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک ویانا میں اپنے مستقل مشنوں کے ذریعے اس سلسلے میں اپنی مصروفیات جاری رکھیں گے۔پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کی پاکستان کی رکنیت کے لیے قازقستان سے تعاون کی درخواست کی۔
 ملاقات کے اختتام پر دونوں وفود کے سربراہان نے تحائف کا تبادلہ کیا۔

مزید :

قومی -