پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گھی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کردی

پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گھی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  اسلام آباد(این این آئی)پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن  کے چیئر مین عبدالوحید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گھی کی سالانہ کھپت 45 لاکھ ٹن تک ہے۔ایسو سی ایشن کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کر دی گئی ہے جبکہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
 گھی

مزید :

صفحہ آخر -