’پیسوں کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنا ڈی این اے تبدیل کرلیا‘ رمیز راجہ کا تہلکہ خیز بیان

’پیسوں کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنا ڈی این اے تبدیل کرلیا‘ رمیز راجہ کا ...
’پیسوں کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنا ڈی این اے تبدیل کرلیا‘ رمیز راجہ کا تہلکہ خیز بیان
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو بڑے ایونٹس سے زیادہ پیسے ملتے ہیں، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے تو پیسوں کیلئے اپنا ڈی این اے بھی تبدیل کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ بھاگ گئی، انگلینڈ کے نہ آنے کا جواز ہی نہیں بنتا، دونوں ٹیموں نے دورے منسوخ کرکے غلطی کی ہے، اور کیا کہہ سکتے ہیں۔ دونوں دورے منسوخ ہونے سے سب سے زیادہ ہمارا نقصان ہوا۔ دونوں بورڈز کے پاس بہت آپشن تھے۔ انگلش کرکٹ بورڈ سے کہا کہ دوسری ٹیم بھیج دیں یا آئندہ کی تاریخ دے دیں، انہیں کہا کہ ہم کیسے یقین کرلیں کہ آپ 2022 میں آئیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق کھلاڑی بڑے بڑے ایونٹس سے جڑے ہیں، وہاں پیسے زیادہ ملتے ہیں، انٹرنیشنل کھلاڑیوں  پر بہت زیادہ دباؤ ہے، انہوں نے اپنے کنٹریکٹس بچانے ہوتے ہیں، آسٹریلوی کھلاڑی ہنس ہنس کر بھارت سے میچ کھیلتے ہیں، پیسوں کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنا ڈی این اے تبدیل کرلیا۔

کھلاڑیوں کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے رمیز راجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دیے ہیں، عمران خان کی کپتانی میں بھارت سے 22 میں سے 21 میچز جیتے۔ عمران خان نے کھلاڑیوں سے کہا کہ جیت ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں،  ورلڈ کپ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -