”یہ امریکی لڑکی یہاں کیا کرنے آئی ہے اور۔۔۔“ پشتون تحفظ موومنٹ کے لاہور جلسے میں شریک ایسی خاتون کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں کہ ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

”یہ امریکی لڑکی یہاں کیا کرنے آئی ہے اور۔۔۔“ پشتون تحفظ موومنٹ کے لاہور ...
”یہ امریکی لڑکی یہاں کیا کرنے آئی ہے اور۔۔۔“ پشتون تحفظ موومنٹ کے لاہور جلسے میں شریک ایسی خاتون کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں کہ ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) نے لاہور کے موچی گیٹ میں جلسہ کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے خطاب میں ماورائے عدالت قتل اور گمشدہ افراد کی واپسی کے لیے حقائق اور مفاہمتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کراچی میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ڈی ایس پی رانا ندیم اقبال کی نوجوان مرد کے ساتھ مبینہ جنسی فعل کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، سوشل میڈیا پر ایسا ہنگامہ برپا ہوا کہ ہر کوئی شرم سے پانی پانی ہو گیا
یہ جلسہ پرامن طریقے سے ختم ہو گیا لیکن اس کے بعد جلسے میں شریک ایک ایسی خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور جو بھی دیکھتا ہے وہ آنکھیں جھپکنا بھول جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر میں موجود خاتون کو امریکی قرار دیا گیا ہے اور یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آخر اس جلسے میں ایک امریکی خاتون کیوں کر شریک ہوئی ہے؟


اس خاتون کو پہلی نظر میں دیکھ کر اس کے غیر ملکی ہونے کا گمان ہی ہوتا ہے لیکن مصدقہ ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی اور اگر یہ خاتون واقعی غیر ملکی ہے تو یہ بھی ممکن ہے کہ اس کا تعلق کسی غیر ملکی خبر رساں ادارے سے ہو اور جلسے کی کوریج کیلئے یہاں پر آئی ہو تاہم حقائق سامنے آنے سے پہلے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔