شام کی فوج نے کیمیائی حملہ نہیں کیا:جرمن میڈیا

شام کی فوج نے کیمیائی حملہ نہیں کیا:جرمن میڈیا
شام کی فوج نے کیمیائی حملہ نہیں کیا:جرمن میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(صباح نیوز)جرمن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کیلئے جنگجوؤں نے خود منصوبہ بنایا ، شامی فوج کی جانب سے کوئی کیمیائی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔
ایک جرمن ٹی وی کے صحافی نے متاثرہ علاقے دوما کا دورہ کیا اور دمشق میں قائم کیمپوں میں مقیم مقامی افراد سے جب اس بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ شامی فوج کی جانب سے کسی قسم کا کوئی کیمیائی حملہ نہیں ہوا، یہ سب جنگجوؤں کا ڈراماتھا۔انہوں نے دوما میں اپنی ایک کمانڈ پوسٹ پر کلورین گیس سے بھرے کنستر لا کر رکھے تھے اور پھر انہوں نے انتظار کیا کہ جب شامی فوج اس جگہ پر بمباری کرتی ہے اور پھر جب شامی فوج نے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کی تو کلورین سے بھرے کنستر پھٹنے سے علاقے میں گیس پھیلی اور درجنوں ہلاک اور سینکڑوں بری طرح متاثر ہوئے۔