سعودی عرب کی مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کی مذمت

سعودی عرب کی مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کی مذمت
سعودی عرب کی مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حملے کے متاثرین اور ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے بھی مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوس کیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی نے کہا کہ ضلع اننت ناگ میں حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش ہے، پاکستان کی جانب سے ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -