سارا خاندان جوتی چوم چوم کر پاگل ہوگیا

سارا خاندان جوتی چوم چوم کر پاگل ہوگیا
سارا خاندان جوتی چوم چوم کر پاگل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایک لڑکا جس لڑکی کو پسند کرتا تھا اس سے کہنے لگا ”جانوں مجھے کوئی ایسا تحفہ دے دو جسے میں اپنے پاس سنبھال کر رکھ سکوں“
لڑکی نے اپنے جوتے کا تلا اُتار کر دیدیا۔
لڑکا وہ تلا سنار کے پاس لے گیا اور اسے کہا ”دیکھو چاندی کا فریم بنا کر اس تلے کو اس میں جڑ دو۔ اور نہایت احتیاط اور محبت سے کام کرنا “
سنار نے کہا ”ٹھیک ہے کل آ کر لیجانا“
اگلے روز لڑکا تلا لینے گیا تو سنار نے پوچھا ”یار یہ جوتا کس پیر صاحب کا ہے؟ “
لڑکے نے کہا ” یہ پیر صاحب کا نہیں بلکہ میری محبوبہ کا ہے“
سنار نے سن کر لال پیلا ہوگیا” اٹھ خبیث کی اولاد، کل سے میرا سارا خاندان جوتی چوم چوم کے پاگل ہوگیا ہے“
نوازانجم ،کھاریاں

مزید :

لافٹر -