امریکہ کیساتھ معاملات میں بات چیت بے کار ہے، ایرانی صدر

امریکہ کیساتھ معاملات میں بات چیت بے کار ہے، ایرانی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(آئی این پی)ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا کے لیے ایک مرتبہ پھر سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذکرات بے کار ہیں کیوں کہ تہران کا عالمی طاقتوں کے طے پانے والا جوہری معاہدہ مزید ٹوٹ چکا ہے۔امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر حسن روحانی نے یہ بات زمین سے فضا میں مار کرنے والے بور-373 میزائل سسٹم کے تجربے کے موقع پر کہی جسے ایران نے روسی ایس-300 کی اپگریڈیشن قرار دیا۔ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اب ہمارے دشمن عقل کی بات نہیں سمجھ رہے اس لیے ہم عقل سے انہیں جواب دے بھی نہیں سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارا دشمن ہمارے خلاف میزائل چلائے تو ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ جناب راکٹ صاحب مہربانی کر کے ہمیں یا ہمارے ملک کی معصوم عوام کو نشانہ نہیں بنایے گا۔
انہں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ راکٹ لانچنگ سر، کیا آپ مہربانی کر کے ایک بٹن دبا کر فضا میں ہی میزائل خود تباہ کرسکتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق بور-373 بیک وقت 100 اہداف کی نشاندہی اور ان پر 6 مختلف اقسام کے ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید :

علاقائی -