نئے منظور شدہ بلدیاتی ایکٹ کا نفاذ‘ اقدامات شروع

  نئے منظور شدہ بلدیاتی ایکٹ کا نفاذ‘ اقدامات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے نئے منظور شدہ بلدیاتی ایکٹ 2019کے نفاذ کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں، ہیومن (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

ریسورس سسٹم میں ملازمین کا ریکارڈ اپ گریڈکرنے کیلئے بی ایس 17اور دیگر سکیل کے آفیسران کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، آفیسران کو سافٹ اور ہارڈ کاپی جلد از جلد بھیجوانے کی ہدایت کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ فنانس کی جانب سے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے متعدد بار ملازمین اور آفیسران کا علیحدہ علیحدہ ریکارڈ مانگا گیا تھا لیکن آفیسران کی عدم دلچسپی کے باعث ریکارڈ کی فراہمی نہیں کی جا سکی ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے آفیسران کو فوری طور پر آفیسران کا ڈیٹا مرتب کرکے بھیجوانے کی ہدایت کی ہے۔