آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان ضبط
ملتان(نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر (آئی اینڈ آئی آصف عباس خان ایڈیشنل ڈائریکٹر ممتاز علی رضا کی زیر نگرانی ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز ملتان نے سمگلروں کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ متفرق سامان ضبط کرلیا ہے، ریجنل آفس آئی اینڈ آئی ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد علی آصف اور علی توقیر کی (بقیہ نمبر16صفحہ6پر )
سربراہی میں ٹیموں نے گزشتہ دو ماہ جولائی اگست میں ریجن کے مختلف داخلی راستوں پر متعدد کاروائیوں کے دوران 41 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کا سمگل شدہ سامان ضبط کرلیا ہے کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کیئے گئے متفرق سامان میں نان کسٹم پیڈ لگژری کاریں کپڑا چھالیہ ممنوعہ ادویات ٹائرز ایرانی ڈیزل سگریٹ گٹکا شاپنگ بیگ خشک دودھ بادام چائنہ نمک الائچی موبائل فونز رانی جوس کریم ودیگر اشیا شامل ہیں، ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی ملتان ریجن آصف عباس خان کے مطابق کسٹم آئی اینڈ آئی کی ٹیمیں سمگلنگ کی روک تھام کے لیئے روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں میں مصروف عمل