رحیم یار خان، پولیس کی کارروائی میں اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

رحیم یار خان، پولیس کی کارروائی میں اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ...
رحیم یار خان، پولیس کی کارروائی میں اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)رحیم یار خا ن کے علاقے کچہ ماچھکہ میں پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی میں اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیرشر ہلاک ہو گیا جبکہ ڈاکو نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی  ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے،بشیر شر گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر حملے کے مرکزی ملزموں میں شامل تھا،آئی جی پنجاب نے کہاکہ اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔