9تا 13 ستمبر پانچ روزہ قومی پولیو مہم ، ضلع بھر میں 106924 بچوں کو انسدادپولیو کے قطرے پلائے جائینگے ': ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

9تا 13 ستمبر پانچ روزہ قومی پولیو مہم ، ضلع بھر میں 106924 بچوں کو انسدادپولیو ...
 9تا 13 ستمبر پانچ روزہ قومی پولیو مہم ، ضلع بھر میں 106924 بچوں کو انسدادپولیو کے قطرے پلائے جائینگے ': ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک  نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع عمرکوٹ میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے مائیکرو پلان کے تحت اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائےاس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اسلئے ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ اس بیماری سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ مستقبل کے نونہال اس موذی مر ض سے چھٹکارا حاصل کر سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ڈپٹی کمشنر آفس میں پانچ روزہ قومی پولیو مہم جوکہ 09 ستمبر 2024 سے 13 ستمبر 2024 تک ہے ،کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں  اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر پتھورو و سامارو سنجئے کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر نند لال، ایم ایس سول ہسپتال عمرکوٹ ڈاکٹر فرید احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ نور محمد شیخ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاشرے سے پولیو کی بیماری کامکمل خاتمہ ایک قومی مقصد ہے اور ہم سب کو قومی جذبے و لگن کے ساتھ اس مہم کا حصہ بننا چاہئے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں، انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی بڑھانے اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر مزید پولیس فورس تعینات کی جائےاس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر وجئے کمار نے بتایا کہ 09 ستمبر 2024 سے 13 ستمبر 2024 تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 106924 بچوں کو پولیو کی بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے اور اس فرض کی ادائیگی کے لئے 300 گھر گھر ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 05 تعلقہ سپروائیزر اور  19 یوسی میڈیکل آفیسر اس مہم کی نگرانی کرینگے، جبکہ ستمبر کے اس پولیو رائونڈ میں کل 6000 وائل ویکسین کی ضرورت ہےاس موقع پر محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور دیگر نے شرکت کی۔