کچے کے بے لگام ڈاکوؤں کےسروں کی قیمتیں مقرر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرکچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کردی گئی۔
اسی طرح خطر ناک ڈاکو کے گرفتاری پر پچاس لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا،کم خطرناک ڈاکوؤں اور دہشتگرد کی گرفتاری پر25لاکھ روپے انعام مقررکیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔