واشنگٹن: چھوٹا طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جاگرا،18افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

واشنگٹن: چھوٹا طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جاگرا،18افراد کی ...
واشنگٹن: چھوٹا طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جاگرا،18افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)کینساس سے آنے والا چھوٹا طیارہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو ہوا میں ٹکرانے کے بعد واشنگٹن میں دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث ریگن ایئرپورٹ پر تمام پروازیں روک دی گئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق فضائی حادثے ہلاک18افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں 60 مسافر اورعملے کے 4 ارکان سوار تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔طیارہ حادثے کے بارے میں صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا گیا۔ امریکی حکام کی جانب سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی نیوز چینل پر پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے گفتگو میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حادثے کے بارے میں رپورٹ کردیا گیا ہے۔واشنگٹن میں پولیس نے کہا کہ وہ دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر دریائے پوٹومیک میں ہونے والے حادثے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

امریکی فیڈرل ایویشن اتھارٹی کے مطابق پی ایس اے ائیرلائنز Bombardier اور علاقائی جیٹ سیکورسکی H-60 ​​ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم ہوا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فضائی حادثے ہلاک18افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

دوسری جانب سی این این کے مطابق ذرائع  نے حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے کیونکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دریا سے کسی شخص کو زندہ نہیں نکالا جا سکا،تاہم ریسکیو اہلکاروں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر آخری حادثہ 13 جنوری 1982 کو پیش آیا تھا جب ایئر فلوریڈا کی فلائٹ نے ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور ایک پل سے ٹکرا کر دریائے پوٹومیک میں جا گری تھی۔ رپورٹ کے مطابق حادثے میں 78 افراد ہلاک ہوئے تھے۔