وزیراعلیٰ کا دورۂ  نارووال، اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس ،لاہور سیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ بنانے کا بھی اعلان

وزیراعلیٰ کا دورۂ  نارووال، اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس ،لاہور سیالکوٹ ...
وزیراعلیٰ کا دورۂ  نارووال، اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس ،لاہور سیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ بنانے کا بھی اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے نارووال میں  بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب  نے نارووال کے لیے اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس دیئے۔وزیر اعلیٰ  نے نارووال میڈیکل کالج کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیر اعلیٰ نے نارووال کے لیے چلڈرن لرننگ پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیراعلیٰ نے75کلومیٹر طویل نارووال مریدکے روڈ فیز ٹو کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔نارووال میں 28 ارب روپے سے 400 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی۔لاہور سیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ بنانے کا بھی اعلان دہرایا۔36 کلومیٹر طویل نارووال تا شکر گڑھ روڈ 1 ارب 60 کروڑ لاگت سے تعمیر ہوئی۔36 کلومیٹر طویل نارووال تا شکر گڑھ روڈ ریکارڈ مدت میں تعمیر کی گئی۔نارووال تا مریدکے روڈ  فیز ون تقریباً 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی۔نارووال میڈیکل کالج 4 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت سے دو سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔نارووال چلڈرن لرننگ پارک 10 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ 320 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب بھر میں 11 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا ریکارڈ ہدف پورا کریں گے-وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 590 اہم روڈز کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹس کی تکمیل آخری مراحل میں ہے -وزیراعلی مریم نواز  اپنی کرسی چھو ڑ کر سٹیج پر عوام کے سامنے آگئیں۔ وزیراعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر عوام کے نعروں کے جواب دئیے۔وزیراعلیٰ کے جلسے کے لئے عوام12 بجے سے ہی پہنچنا شروع ہوگئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز  کی آمد سے قبل پنڈال کھچا کھچ بھر چکا تھا۔ جلسے میں ہزاروں کے تعداد میں ہزاروں خواتین بھی شریک تھیں۔ جلسے کے شرکاء نے قومی پرچم اورمسلم لیگ( ن) کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  کے راستے میں استقبال کے لئے شہر بھر امڈ آیا۔راستے میں کھڑے عوام کے ہجوم نے وزیر اعلیٰ کی گاڑی پر گلاب کی پتیاں نچھاور کیں۔جلسہ گاہ کے باہر بھی ہزاروں لوگ موجود تھے۔جلسہ گاہ کے اطراف میں خواتین اور بچے چھتوں پر چڑھ کر جلسے دیکھتے رہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احس اقبال نے کہا کہ نارووال کے لوگوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ریکارڈ استقبال کیا۔ نارووال کو مسلم لیگ( ن) نے علم کی بستی بنایا۔ ایم این اے چوہدری انوار الحق،ارکان صوبائی اسمبلی بلال اکبر خان،رمیش سنگھ اروڑہ، احمد بلال اور خواجہ وسیم نے بھی خطاب کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان زندہ باد کے بلند نعرے سے تقریر کا اختتام کیا۔