کچے میں ڈاکوؤں کا راکٹ حملہ،ڈی پی او رحیم یار خان سمیت 3افسران کو تبدیل کردیا گیا
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی جانب سے راکٹ لانچر سے12پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد آئی جی پنجاب نے رحیم یارخان میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیے۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان عمران احمد ملک سمیت تین پولیس افسران کو تبدیل کر دیا،ایس پی رحیم یار خان جاوید اختر اور ڈی ایس پی کلیم احمد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا.تینوں افسران کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
رضوان عمر گوندل کو ڈی پی او رحیم یار خان تعینات کر دیا گیاہے۔