وزیرداخلہ محسن نقوی کی شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان آمد،زخمی اہلکاروں کی عیادت کی

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان آمد،زخمی اہلکاروں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان  پہنچے  جہاں انہوں نے کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیر داخلہ فرداً فرداً تمام زخمی پولیس اہلکاروں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی،انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا ،محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ کے عزم اور حوصلے کو سراہتا ہوں،آپ پنجاب پولیس کے بہادر سپوت ہیں،شہید پولیس اہلکاروں کو  تمغہ شجاعت دیا جائے گا،اس ضمن میں ہم نے سفارش کر دی ہے،جنہوں نے یہ حملہ کیا ہے ،ان کا عبرتناک انجام ہو گا،یہ پاکستان کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے،وفاقی حکومت تمام تر معاونت فراہم کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی،رینجرز بھی موجود ہے۔

ڈی جی رینجرز پنجاب،آئی جی پولیس پنجاب،سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل ،اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی اس موقع   پرموجود تھے۔