امریکہ کی کمزور ممالک کو دھمکیاں انتہا پسندی ہے،زاہد محمود قاسمی

امریکہ کی کمزور ممالک کو دھمکیاں انتہا پسندی ہے،زاہد محمود قاسمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کی قرارداد کا اکثریتی رائے سے مستردہونا مظلوم فلسطینیوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دینے والے ممالک کو امریکی صدر کی دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔امریکی صدر نے چھوٹے اور کمزور ممالک کو دھمکیاں دیکر انتہاپسند ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اقوام متحدہ کو امریکی صدر دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔ بیت المقدس کی سلامتی و تحفظ کیلئے امریکی صدر کے فیصلے کیخلاف عالمی سطح پر اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ قادیانیوں کی سوشل میڈیا پر اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔پاکستان کے مذہبی اور آئینی معاملات میں بیرونی مداخلتیں افسوسناک ہیں۔ اسلام اور آئین پاکستان کے باغیوں کی خوشنودی کیلئے بیرونی ایجنڈے کو پروان چڑھانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان دشمن سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں۔چناب نگر میں اسرائیلی سٹیٹ کا قیام لمحہ فکریہ ہے۔ چناب نگر میں حکومتی رٹ قائم کرتے ہوئے قادیانیوں کی متوازی عدالتوں کو فی الفور ختم کیا جائے یہ بات انٹر نیشنل ختم نبوت اکیڈمی کے زیر اہتمام جامع مسجد گول میں روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔ اجتماع سے انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی رہنما فضیلۃ الشیخ مولانا اسعد محمود مکی (مکہ مکرمہ )،پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،پیرجی خالد محمود قاسمی،ملک شاہد رسول ،مولانا عبد الواحد ، حافظ محمد طیب قاسمی، حافظ محمد امجد،مولانا عمر قاسمی،شیخ الحدیث مولانا محمد نواس،قاری عصمت اللہ معاویہ،مولانا اعظم فاروق،مولانا ثاقب عزیزودیگر نے بھی خطاب کیا۔
اجتماع