چوہدری سالک حسین نے خاندان میں پہلے کی طرح اتحاد و اتفاق کی خواہش ظاہر کردی
گجرات (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ ہمارے خاندان میں پہلے کی طرح اتفاق و اتحاد ہو۔
روزنامہ جنگ کے مطابق گجرات میں ق لیگ کے ورکرز کنونشن میں چوہدری وجاہت حسین، سالک حسین اور شافع حسین نے شرکت کی۔دوران خطاب چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ابہام پیدا کیا گیا کہ ہمارے خاندان میں مسائل ہیں، چوہدری وجاہت حسین ہمارے ساتھ ہیں، دونوں بھائیوں کے حوصلے بلند ہیں، چوہدری وجاہت گجرات میں انتخابی مہم کے دوران ہمارے ساتھ ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ خواہش ہے ہمارےخاندان میں پہلے کی طرح اتفاق و اتحاد ہو، امید ہے ہم سب ایک پیج پر ہوں گے۔