ڈگریوں کی تصدیق کے لیے ڈیڈ لائن ختم نہیں ہوئی:الیکشن کمیشن

ڈگریوں کی تصدیق کے لیے ڈیڈ لائن ختم نہیں ہوئی:الیکشن کمیشن
ڈگریوں کی تصدیق کے لیے ڈیڈ لائن ختم نہیں ہوئی:الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کوڈگریوں کی تصدیق کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم نہیں ہوئی۔ ارکان کوخط ملنے کے پندرہ روزکے اندرڈگری جمع کرانے کا کہا گیا تھا۔ایڈیشنل سیکریٹری محمد افضل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈگریوں کی تصدیق کے معاملے پرارکان پارلیمنٹ کودی گئی مہلت ختم نہیں ہوئی۔ ارکان کولکھے گئے خطوط میں خط ملنے کے پندرہ روزکے اندرڈگری جمع کرانے کا کہا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا ارکان پارلیمنٹ اب بھی اپنی ڈگریاں ایچ ای سی سے تصدیق کے بعد جمع کراسکتے ہیں۔ بہت سے ارکان نے صرف بی اے کی ڈگری جمع کرائی جبکہ میڑک اورایف اے کا سرٹیفیکیٹ بھی منسلک کرانا ہوتا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے بات چیت کے لیے سپیکرکی تشکیل کردہ پارلیمانی کمیٹی خوش آّئند ہے۔

مزید :

اسلام آباد -