ڈی جی نادرا طاہر اکرم کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلڈ نگ فراڈ کیس میں ڈی جی نادر ا طاہر اکرم کو گرفتار کرلیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عدالت نے بلڈ نگ فراڈ کیس میں طاہر اکرم کی ضماعت کی درخواست مسترد کردی جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔طاہر اکرم کو کل ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ نادر ا نے اسلام آباد کے علاقے میلوڈی مارکیٹ میں ایک بلڈنگ کرائے پر لی تھی جو کہ ابھی تک استعمال میں نہیں آئی اور یہ سارا پیسہ ضائع ہو گیا ۔اس بات پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نوٹس لیا تھا اور اس کیس کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا ۔انکوائری کے دوران کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا ۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دھماکا,تازہ ترین اطلاعات کے لیے یہاں کلک کریں