وہ خواجہ سرا جسے لڑکی سمجھ کر مرد پیچھے پڑے رہتے ہیں اور پھر جب سچ سامنے آتا ہے تو کیا کرتے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

وہ خواجہ سرا جسے لڑکی سمجھ کر مرد پیچھے پڑے رہتے ہیں اور پھر جب سچ سامنے آتا ...
وہ خواجہ سرا جسے لڑکی سمجھ کر مرد پیچھے پڑے رہتے ہیں اور پھر جب سچ سامنے آتا ہے تو کیا کرتے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ سرا یوں تو خواتین کا سا لباس پہنتے ہیں مگر ان میں اور خواتین میں تمیز کرنا چنداں مشکل نہیں، تاہم برطانیہ میں ایک ایسا خواجہ سرا ہے جسے دیکھنے والا ہر شخص اسے لڑکی سمجھتا ہے اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے مرد اس کے پیچھے پڑے رہتے ہیں لیکن جب وہ انہیں حقیقت بتاتی ہے تو ان کا منہ حیرت سے کھلے کا کھلا رہ جاتا ہے اورپھر وہ لوٹ کر بھی نہیں دیکھتے۔ میل آن لائن کے مطابق اس خواجہ سرا کا نام ٹیلیسا گریشا ہے جو چلی میں پیداہوئی۔ وہ پیدائشی طور پر لڑکا تھی تاہم 14سال کی عمر سے ہی اس نے نسوانی ہارمونز لینا شروع کر دیئے تھے۔


45سالہ ٹیلیسا کا کہنا ہے کہ ”مجھے کھانے پر لیجانے کی پیشکش کرنے والے مردوں کی کمی نہیں مگر جب انہیں حقیقت معلوم ہوتی ہے تو وہ مجھ پر ایک طنزیہ نگاہ ڈال کر اپنی راہ نکل لیتے ہیں۔“ ایسے ہی ایک حالیہ واقعے کے بارے میں ٹیلیسا نے بتایا کہ ”ایک شخص نے مجھ سے اظہار محبت کیا اور کھانے پر لیجانے کی خواہش ظاہر کی۔ میں نے اسے کہا کہ پہلے میرے بارے میں اخبارات میں چھپنے والی خبریں پڑھ لو، لیکن اس نے کہا کہ میں تم سے پیار کرتا ہوں، خبروں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑھتا۔ میں نے دوبارہ یہی بات کہی جس پر اس نے اپنے موبائل فون پر میرے بارے میں سرچ کیا اور کچھ پڑھ کر ایک طنزیہ نگاہ مجھ پر ڈالی۔ میں اسے یہ کہہ کر وہاں سے چل دی کہ اچھی طرح پڑھنے کے بعد مجھے کھانے پر لیجانے کی خواہش برقرار رہے تو مجھے فون کر لینا، مگر آج تک اس کی کال نہیں آئی۔“رپورٹ کے مطابق ٹیلیسا پیشے کے اعتبار سے اداکارہ ہے۔ اس نے حالیہ بی بی سی ون کے ڈرامہ بیپٹسٹ (Baptiste)میں کام کیا ہے جو اس کے کیریئر کا پہلا بڑا کردار ہے اور اس سے اسے برطانیہ ہی نہیں پوری دنیا میں شہرت ملی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -