عمران خان ماسکو پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

عمران خان ماسکو پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا ...
عمران خان ماسکو پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال روس کے نائب وزیر خارجہ نے کیا۔ ایئر پورٹ وزیر اعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

عمران خان کی جمعرات کو روس کے صدر سے ملاقات ہوگی، دونوں کی ون آن ون اور وفود کی سطح  پر بھی ملاقات ہوگی۔ اس موقع پر پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

عمران خان کی روس کے ڈپٹی وزیر اعظم سے بھی ملاقات طے ہے جس میں توانائی کے شعبے سے متعلق  بات چیت ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -