گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کوٹ لکھپت پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا 3 رکنی ہاﺅس رابر گینگ گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان کو ٹیلیفون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے امرسدھو سے گرفتار کیا، 2 خواتین اپنے بھانجے کے ساتھ بوستان کالونی میں واقع گھر میں کام کرتی تھیں۔چند روز قبل خواتین گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئی تھیں۔
تینوں ملزمان ضلع بہاولپور کے رہائشی ہیں اور 2 سال سے لاہور میں مقیم تھے۔ ملزمان میں صباء ، فاطمہ اور بھانجا اسد اللہ شامل ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام سے التماس ہے اپنے ملازمین کی ہڑتال متعلقہ تھانے سے لازمی کروائے۔