پوپ فرانسس کی طرفسے گستاخ خاکوں کی مذمت خوش آئند ہے،عبدالخبیر آزاد

پوپ فرانسس کی طرفسے گستاخ خاکوں کی مذمت خوش آئند ہے،عبدالخبیر آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبد الخبیر آزاد چیئرمین عالمی مجلس علماء پاکستان نے کہا ہے کہ مسیحی راہنما پوپ فرانسس کا گستاخ خاکوں کی مذمت کرنا انتہائی خوش آئندہے اس مذمت سے جہاں نفرتوں کے سوداگروں کے مذموم مقاصد ناکام ہونگے وہاں پر تہذیبوں کے درمیان ٹکراؤ کرانیکی ناپاک سازشیں بھی ناکام و نامراد ہونگی ۔۔مولا نا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ توہین آمیز خاکے تہذیبوں میں تصادم کرانے اور مغرب کو مسلمانوں کیخلاف استعمال کرنے کی گہری سازش ہے اس لئے مسلم امہ پوپ فرانسس کے اس بیان کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس ضمن میں عالمی ادارے اور مہذب دنیا بھی کسی بھی مذہب و انسانیت دشمن فعل قبیح کے تدارک کیلئے اپنا موثر و بھرپور کردار ادا کرے۔نیز مولاناعبد الخبیر آزاد نے پورے عالم اسلام کے مسلم حکمرانوں اور او آئی سی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف متحد ہوکر آواز بلند کریں اور پوری دنیا میں اپنا موثر احتجاج ریکارڈ کرائیں جو انکا فرض منصبی ہے ۔