حبس بیجا میں رکھا شخص بحفاظت بازیاب،ملزم گرفتار
پشاور (کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی اہم کاروائی۔ تھانہ پشتخرہ کی حدود سے اٹھاکر حبس بیجا میں رکھے شخص شیرین زادہ کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ بازیاب شخص کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اٹھائے گئے شخص کو حبس بے جا میں رکھنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم نے شریک جرم دوسرے ساتھی کا نام بھی اگل دیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ گرفتار ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی جمشید ولد امیر خان نے تھانہ پشتخرہ میں رپورٹ کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کے بھائی شیرین زادہ کو کسی نامعلوم ملزمان نے اٹھا کر حبس بے جا میں رکھ لیا ہے۔ جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ محمد طاہر شاہ کی سربراہی میں اے ایس پی حیات آباد اور ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حفیظ الرحمن پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے حبس بے جا میں رکھنے میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران ملزمان کے چنگل سے محبوس شخص شیرین زادہ کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ پولیس نے بحفاظت بازیاب شخص کو لواحقین کے حوالے کرکے گروہ کے سرغنہ عزیز ولد شاہ زمین سکنہ شبقدر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران محبوس شخص کو حبس بے جا میں رکھنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ واقعے میں ملوث ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ حیا ت آبا د محمد علی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کاروائی کے دوران غیر ملکی اشیاء سمگل کر نے کی کو شش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں XLI گاڑیوں کے نان کسٹم پیڈ سپئر پارٹس کے 153 پیکٹ اور شیمپو کے 20 کارٹن برآمد کر لئے ہیں۔ تمام غیر ملکی اشیاء کو مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالہ کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا