داد نے پوتی مارڈالی، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق

  داد نے پوتی مارڈالی، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی، کوٹ ادو(وقائع نگار، بیورو رپورٹ، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)تیز رفتار  ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے  دو موٹرسائیکل  سوار دو بھائی شدید زخمی ہو کر جان بحق  ہو گئے تفصیل کے مطابق سٹی شجاعباد پولیس کو پروین بی بی نے بتایا کہ گزشتہ روز میں اپنے بیٹوں چودہ سالہ شان، تیرہ سالہ محمد عرفان اور تین سالہ محمد حسنین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر آرہے تھے کہ (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
چھجوشاہ پل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی غفلت سے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل پر چڑھادی جس کو ملزم ڈرائیور حاجی خالد اور حاجی شوکت چلارہے تھے، حادثہ کی وجہ سے میرے بیٹے عرفان اور حسنین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ شان کو زندگی اور موت کی کشمکش میں زیر علاج ہے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ کرم پور لڈن  روڈ اڈا غلام شاہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے رکشہ ڈرائیور کچل ڈالا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ٹرک ڈرائیور فرار ریسکیو ذرائع کے مطابق اڈا غلام کا شاہ رہائشی محند سجاد اڈے پر سواریو کا انتظار کررہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ٹرک نے اسے روند ڈالا تصادم سے سجاد موقع پر جاں بحق ہوگیا ریسکیو ٹیم  نے موقع پر پہنچ کر نعش آر ایچ سی لڈن منتقل کردی ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس تھانہ لڈن نے کاروائی شروع کردی۔ دادا نے سگی پوتی کو زہر دے کر مار ڈالا  نواحی قصبہ سنانواں کے رہائشی عاشق حسین کے بیٹے عابد حسین کی شادی پروین بی بی سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی ایمن ایمان پیدا ہوئی جس کی عمر 5 سال تھی، شادی کے کچھ عرصہ بعد میاں بیوی میں ناچاقی پیدا ہوگی،شوہر عابد حسین  روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب چلا گیا اور بچی کی پیدائش کے بعد سے اب تک وہیں ہے جبکہ ناچاقی کے باعث اس کی بیوی بچی کو لے کر اپنے میکے آ گء،بچی کا دادا عاشق حسین بچی کو دینے کا مطالبہ کرتا تھا نہ دینے پر گزشتہ سے پیوستہ روز وہ 5 سالہ بچی ایمن  ایمان کو اپنے گھر لے گیا جہاں اپنے ساتھیوں نواب اور مہتاب جو کہ قریبی رشتہ دار ہیں کے ہمراہ مل کر گنے کے رس میں زہر ملا کر پلا دیا کچھ دیر بعد بچی واپس آئی تو اس کی حالت خراب ہوگئی جسے سنانواں ہسپتال کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو لایا گیا تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا جہاں گزشتہ روز وفات پا گئی، پولیس تھانہ سنانواں نے دادا اور اس کے ساتھیوں مہتاب حسین اور نواب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا دادا کے اس اقدام اور پولیس تھانہ سنانواں کی جانب سے ملزم فوری گرفتار نہ کرنے پر بچی کے رشتے داروں اور اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
جاں بحق