پشاور کے 868 سکولوں میں سہولیات کا فقدان، 277کی بحالی کیلئے منصوبہ منظور
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کے 868 سکولوں میں سہولیات کے فقدان پر 277کی بحالی کیلئے منصوبہ منظورکرلیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ انڈپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ نے پشاور میں 868 سکولوں کا سروے کیا،سروے میں صفائی ،پینے کے صاف پانی ، واش رومز کی کمی اورعمارت کے خستہ حالی کی نشاندہی کی گئی ہے،302سکول ٹاوَن ٹوپشاور،283ٹاوَن فور،176ٹاوَن تھری میں موجود ہیںجبکہ 107سکولز ٹاوَن میں بھی موجودہیں۔
رپورٹ کے مطابق 43لڑکیوں اور 234لڑکوں کے سکول بحالی منصوبہ میں شامل ہیں،سکولوں میں سہولیات کے فقدان سے متعلق سروے خیبرپختونخوا حکومت کوارسال کردیاگیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ ابتدائی مرحلہ میں 277سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے،ایک ارب روپے کا یہ منصوبہ رواں مالی سال شروع کرنے کا ہدف مقررہے،سکولوں میں سہولیات سے متعلق یہ منصوبہ 2023تک مکمل کیا جائیگا۔