لیبیا میں اجتماعی قبروں سے اتنی زیادہ لاشیں برآمد کہ یقین کرنا مشکل
طرابلس(شِنہوا)لیبیا کے شہر ترہونہ میں جون 2020 کے بعد سے اب تک اجتماعی قبروں سے مجموعی طور پر 139 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔محکمہ برائے تلاش باقیات کے سربراہ لطفی توفیق نے بتایا کہ یہ لاشیں دارالحکومت طرابلس سے تقریبا 90 کلومیٹر جنوب میں واقع ترہونہ میں 47 اجتماعی قبروں سے ملی ہیں۔متاثرین کے اہلخانہ کے ایک گروہ نے گزشتہ روز حال ہی میں ترہونہ سے برآمد ہونیوالی 16 نئی شناخت شدہ لاشوں کیلئے طرابلس میں دعا کا انعقاد کیا ہے۔ترہونہ کبھی طرابلس اور اس کے آس پاس اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف جنگ کے دوران مشرقی فوج کا ایک اہم فوجی آپریشن مرکز تھا۔اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے اپنی حریف مشرقی فوج پر ترہونہ میں اجتماعی قتل کا الزام عائد کیا ہے۔