’شریف اور زرداری خاندان کا مستقبل تاریک، انہیں یہ کام کرنا چاہیے‘ فواد چوہدری نے مشورہ دے دیا

’شریف اور زرداری خاندان کا مستقبل تاریک، انہیں یہ کام کرنا چاہیے‘ فواد ...
’شریف اور زرداری خاندان کا مستقبل تاریک، انہیں یہ کام کرنا چاہیے‘ فواد چوہدری نے مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شریف اور زرداری خاندان کا مستقبل تاریک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں جماعتوں میں نئی قیادت سامنے لائی جائے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو نئی قیادت سامنے لانی چاہیے کیونکہ دونوں خاندانوں کا مستقبل تاریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لائی جائے اور انہیں ادارہ جاتی بنیادوں پر منظم کیا جائے کیونکہ  جب تک سیاسی جماعتوں میں لیڈر شپ بدلنے کا میکانزم طے نہیں ہوتا تب تک ملک میں جمہوریت نہیں پنپ سکتی۔ سیاسی جماعتوں کو شخصیات سے اوپر ہونا چاہیے۔

مزید :

قومی -